غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید، 69 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ متعدد زخمی اور شہید ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید اور 69 زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ متعدد زخمی اور شہید ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1630 فلسطینی شہید اور 4302 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,000 اور زخمیوں کی تعداد 116,343 زخمی ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
A post shared by TRT World (@trtworld)
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔