خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بدھ کی شام سے گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو اتوار 20 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسم کا یہ سلسلہ صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع کو متاثر کرے گا۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: 14 سے 18 اپریل تک پاکستان کے کونسے علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہوں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کی بندش کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل راستے تیار رکھے جائیں، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
سیاحوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل موسمی حالات اور سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا محکمہ موسمیات پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے کہا ہےکہ پورے پاکستان میں 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، کچھ علاقوں میں معمول اور کچھ میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہناتھا کہ کل اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی، چکوال میں 36 گھنٹے میں 245 ملی میٹربارش ہوئی، زیادہ بارش ہو تو لوگ اس کو کلاؤڈبرسٹ کہنا شروع ہو جاتے ہیں، موجودہ اسپیل مزید 3 دن جاری رہے گا، موجودہ اسپیل میں کشمیر کے دریائی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوں گی، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے، اگست میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔