پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے حسن علی نے لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سابق کرکٹر وہاب ریاض ریکارڈ برابر کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر فخر زمان کی سینچری کے باعث کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: "ہم بوڑھے ہوگئے ہیں! لیکن 43، 45 سالہ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں"
حسن علی نے میں 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں لی تھیں تاہم حسن علی نے یہ کانامہ محض 83 اننگز میں سرانجام دیا۔
پی ایس ایل کی تاریخ کے ٹاپ وکٹ ٹیکرز:
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہین آفریدی کا نام ہے جنہوں نے 74 اننگز میں 108 وکٹیں لے رکھی ہیں، شاداب خان 96 وکٹیں 85 اننگز جبکہ فہیم اشرف 79 وکٹیں 72 اننگز میں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
حسن علی کو وہاب ریاض کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے محض 1 اور وکٹ درکار ہے، انہیں یہ موقع 18 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی "کپتانی" بھی لینےکا مطالبہ
وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کرنے پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میں نے صرف اپنی ٹیم کے لیے اچھی بولنگ کرنے کی کوشش کی، وہاب بھائی ایک عظیم بولر ہیں، ان کا ریکارڈ برابر کرنا اعزاز کی بات ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ برابر پی ایس ایل حسن علی نے وہاب ریاض
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔