نہروں کے معاملے پر پنجاب و سندھ کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے: ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ محکمۂ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس ہے، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے تو صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا اور ان کا مؤقف ہم امانت کے طور پر حکومت تک پہنچائیں گے۔
ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کیس میں سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، چھبسویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا، میری نااہلی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔