چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سنئیر افسران کے علاوہ ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو (PLRA) نے شرکت کی.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجٹلائزیشن کے بعد نہ صرف عوام کو اپنی پراپرٹیز کو ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کی فراہمی کو ممکن بنانے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈز، متعلقہ فائلیں بھی مکمل طور پر محفوظ بنائی جاسکیں گی. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں پیپر لیس نظام متعارف کروایا جارہا ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے آئی سی ٹی ونگ کو اس سلسلے میں متعلقہ کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو لینڈ کپمیوٹرائزیشن پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے.
قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے بتایا کہ 50 ایکٹر رقبے پر محیط سی ڈی اے نرسری کو 652.819 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کا مقصد موجودہ سی ڈی اے نرسری کو ایک ماڈل نرسری میں تبدیل کرنا ہے جس میں مختلف قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گارڈینیا حب منصوبے کو مستقبل میں ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز تصور کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ مزکورہ منصوبے کے تحت جدید اور خوبصورت فلاور شاپس سمیت کیفے کی تعمیر کے کام کا جلد آغاز کیا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز بنائے جائیں اور منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کیلئے بھی نرسری کی سہولت فراہم کی جائیں.چیئرمین سی ڈی اے نے مذید کہا کہ نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بہتر بنائے گا اور ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
سٹی42: سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے.
ضیاءالحسن لنجار نواب شاہ سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوئے ہیں.
وزیر قانون داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے.
وہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں.
انتخابات میں وکلاء برادری نے ضیاءالحسن لنجار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وکلا نے ان کی خدمت اور قانونی شعبے میں کردار کو سراہا.
ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی پر وکلاء برادری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ کوشش جاری رہے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
کامیابی کے بعد ضیاءالحسن لنجار نے ساتھی وکلاء اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی وکلاء کی یکجہتی اور اعتماد کی علامت ہے۔