سرکاری نرخ مسترد، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم مئی سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد یکم مئی سے بھینس کے دودھ کا ہول سیل ریٹ 10 روپے بڑھ کر 220 فی لیٹر ہوجائے گا، گائے کا دودھ 170 فی لیٹر، گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت 195 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
اس اقدام سے مارکیٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی تھی۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر نے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ایک سال تک لاگو رہیں گی۔
اس کے جواب میں موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے گوالہ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا۔
یونین کے صدر ارشاد گجر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شہر میں دودھ کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھ کی قیمت میں فی لیٹر
پڑھیں:
لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔
اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔