وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر و سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ کل کنونشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کا کراؤڈ چارج تھا، مجھے خوشی ہوئی ہمارے پاس ایسے سپہ سالار ہیں، دکھ بھی ہوا کہ ہمارے پاس کاش کوئی جمہوری لیڈر بھی ایسا ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر و سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں 100 فیصد جمہوریت فیل ہوچکی ہے، مائنز اینڈ منرلز بل ہر صورت پاس ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں  فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل کنونشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کا کراؤڈ چارج تھا، مجھے خوشی ہوئی ہمارے پاس ایسے سپہ سالار ہیں، دکھ بھی ہوا کہ ہمارے پاس کاش کوئی جمہوری لیڈر بھی ایسا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے، یہ سارے بینی فٹ شہباز شریف اور ان کی پارٹی کو ہی مل رہے ہیں، جمہوریت نے ٹوٹی سڑکیں، خراب سکولز اور کالجز دیئے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تحریک انصاف نے کیا وہ شہباز شریف نہیں کریں گے، موجودہ آرمی چیف کی قابلیت پر سب کو اتفاق ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کہا آرمی چیف ملک کو آگے لیکر جائیں گے، ملک میں چیزیں اچھی ہورہی ہے، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے پاکستانی  بھی کل آئے ہوئے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بالکل 100 فیصد جمہوریت فیل ہو چکی ہے، اس لیے میں ان کو جمہوری لاشیں کہتا ہوں، نواز شریف کو نکالنے کے لیے ایک پارٹی اور اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ آلہ کار بنی، پھر ہم ایک جمہوری لاش سے بور ہوئے، دوسری لاش کو لایا گیا، جمہوری لاشیں اس لیے نہیں دفناتے کیونکہ جمہوری لاشوں کو لیکر چلتے رہتے ہیں۔ آخر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو کسی کا باپ بھی نہیں روکے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ فیصل واوڈا ہمارے پاس نے کہا

پڑھیں:

جمہوریت کا احترام کریں، عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیں: قاسم خان

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کی رہائی کے لیے ان کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔ عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ دورومن انٹرویو قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی ان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کے لیے متحرک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 سالہ قاسم خان اور 28 سالہ سلیمان خان نے رواں سال مئی میں پہلی بار اپنے والد کی قید کے خلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائی تھی۔ جولائی میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ دونوں بیٹے امریکا جائیں گے تاکہ وہاں سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے جاری سفارتی اور عوامی مہم کا حصہ بن سکیں۔ بعد ازاں دونوں بھائی واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کی۔

پیئرز مورگن کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں خوشگوار تعلقات تھے۔ جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان گفتگو زبردست ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 9 مئی 2023 کو پاکستان میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات زیر سماعت ہیں۔ عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ تمام کارروائیاں سیاسی انتقام کے تحت کی جا رہی ہیں۔

تین سال سے ملاقات نہیں ہوئی
قاسم خان نے بتایا کہ انہیں اپنے والد سے آخری بار ملاقات کیے تین سال ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ سے ان کی کوئی بات چیت بھی نہیں ہو پائی۔ قاسم نے اس صورتحال کو ”انتہائی تکلیف دہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنے والد سے باقاعدگی سے رابطے میں رہتے تھے، لیکن اب انہیں اور ان کے بھائی کو مسلسل خاموشی کا سامنا ہے۔

دونوں بھائیوں نے کہا کہ وہ عام طور پر میڈیا سے گفتگو نہیں کرتے لیکن اب اپنے والد سے مسلسل لاتعلقی کے باعث مایوس ہو چکے ہیں۔

قاسم خان کے مطابق، جب انہوں نے پاکستان واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں حکومت سے، خاندان کے افراد سے اور دیگر ذرائع سے خبردار کیا گیا کہ ان کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ ’اس کے باوجود ہم ویزا کے لیے کوشاں ہیں، درخواست دی جا چکی ہے، لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘

خیال رہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا کی درخواست دے دی ہے، قاسم اور سلیمان نے ویزا کے حصول کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کرلیا ہے، جس کی تصدیق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی کی ہے۔

پاکستان میں گرفتاری کا خدشہ، لیکن واپسی کا عزم برقرار
قاسم خان کا کہنا تھا کہ وہ اور سلیمان گرفتاری کے باوجود پاکستان آنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں خطرہ ہے، لیکن ہم ضرور جائیں گے، چاہے کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے۔‘

اس دوران سلیمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہ ملی، تب بھی وہ بیرون ملک سے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اب تک برطانوی حکومت سے اس معاملے پر رابطہ نہیں کیا گیا۔

جمہوریت کا احترام کریں، عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیں
قاسم خان نے ریاستی اداروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی رائے کا احترام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی عوام نے گزشتہ سال فروری کے انتخابات میں، تمام تر دھاندلی کے باوجود، واضح فیصلہ دیا۔ اب قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو منصفانہ ٹرائل کا موقع دیا جائے۔‘

علیمہ خان کا انکشاف اور طلال چوہدری کا اعتراض
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے یکم اگست کو بتایا تھا کہ سلیمان اور قاسم نے پاکستانی ویزے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی ہے اور وہ وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔ اس پر حکومت کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں بیٹوں کے پاس نائیکوپ (اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ) موجود ہے، تو انہیں ویزا کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اگر ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہریت کے حامل نہیں، تو اصل معاملہ کیا ہے؟

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کا احترام کریں، عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیں: قاسم خان
  • باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم، کل دوبارہ جرگہ ہوگا
  • التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی
  • غزہ کی صورت حال پر پوری دنیا کو بیدار ہونا پڑے گا، حاجی حنیف طیب
  • ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • سیلابی صورت حال، گلگت بلتستان کے 37 مقامات آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ
  • پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری
  • اراکین اسمبلی کو سزا، جمہوریت کے لئے افسوس کا دن ہے،بیرسٹر گوہر
  • جو جو نو مئی میں ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے؛ فیصل کریم کنڈی
  • کچھ لوگ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر