صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اتحادی ہیں سڑکوں پر نہیں نکل سکتے، اس لیے تحفظات کا دوسرا راستہ اختیار کیا۔ پیپلز پارٹی کے ہر رکن نے ہر ٹی وی پروگرام سمیت ہر فورم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دریائے سندھ پر نہریں بنانے سے پنجاب کی زمینیں بھی بنجر ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر منصوبے کی منظوری نہیں دے سکتے، وہ معاملہ بھی ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے کئی بار نہروں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت بھی دریائے سندھ سے مزید نہریں نہیں نکالی جا سکتیں۔ 1991 کے معاہدے پر بھی تحفظات تھے لیکن ملکی مفاد میں قبول کیا گیا۔ سندھ کو ماضی میں بھی کم پانی ملتا رہا، سارا مسئلہ ارسا کی وجہ سے ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارسا پنجاب دریائے سندھ سندھ سید ناصر حسین شاہ نہریں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دریائے سندھ سید ناصر حسین شاہ سید ناصر حسین شاہ نے کہا دریائے سندھ

پڑھیں:

دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی. جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر  واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔ دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے پہلگام واقعے کو بہانا بنایا، مشاہد حسین
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
  • عدالتیں توٹوٹ چکی، اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹا تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے: اعتزاز احسن
  • نہریں: پی پی، اپوزیشن کا احتجاج: کثیر پارٹی مشاورت زیر غور، وزیر قانون
  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کیا جائے، مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
  • پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ