پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہرادیا۔ یوں قومی ٹیم نے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
پاکستان ٹیم کے دیے گئے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34 اعشاریہ 4 اوورز میں ہی محض 118 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ قومی بولز نے اپنی نپی تلی بولنگ کے سبب تھائی بیٹرز کو شروع سے دباؤ میں رکھا اور وہ جم کر نہ کھیل سکیں اور ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتی گئیں۔ نانا پت 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا، رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 3،3 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ وننگ بیٹنگ اور بولنگ کرنے پر کپتان فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم نے اب تک 4 میچ کھیلے اور چاروں جیتنے کے بعد اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
قبل ازیں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز، آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ قومی ٹیم اب اپنا 5واں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 19 اپریل کو کھیلے گی۔
یاد رہے کہ ایک روزہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے میچز ممکنہ طور پر کولمبو یا دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 بھارت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ دبئی کولمبو ویسٹ انڈیز۔.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 بھارت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کولمبو ویسٹ انڈیز پاکستان ویمنز تھائی لینڈ ورلڈ کپ 2025 سی ورلڈ لینڈ کو ٹیم نے
پڑھیں:
پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی یہ ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہو کر 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر۔ یہ سیریز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگی۔