عمران ہاشمی کا مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔
عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی ابتدائی فلموں کی موسیقی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ’اگلے سال ایک چارٹ بسٹر البم دوں گا، جو پرانی یادوں کو تازہ کرے گا۔‘ عمران نے واضح کیا کہ ان کے ماضی کے مقبول گانوں کا کریڈٹ انہوں نے کبھی نہیں لیا اور وہ محض اتفاقاً ہٹ ہو گئے۔
انہوں نے مشہور آنجہانی گلوکار کے کے (KK) کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
یاد رہے کہ فلم آوارہ پن 2 کی ہدایت کاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کی کہانی بلال صدیقی نے لکھی ہے۔ فلم 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے علاوہ عمران ہاشمی اپنی تیلگو فلم OG اور ویب سیریز گراؤنڈ زیرو میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمران ہاشمی ا وارہ پن 2
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کھل کر سامنے آ گئی بھارت پاکستان میں حالات خراب کرے گا، ہمیں اب چوکنا رہنا پڑے گا، عبدالباسط بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم