ریاض، ایرانی و سعودی ڈپٹی وزرائے خارجہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ کے نائب پارلیمانی و قونصلر امور نے ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں دوطرفہ قونصلر امور کیساتھ ساتھ باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسلام ٹائمز۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر، پارلیمانی و ایرانی امور وحید جلال زادہ نے اپنے سعودی ہم منصب کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے سرکاری دورے پر ریاض میں موجود ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ وحید جلال زادہ نے اپنے سعودی ہم منصب ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات و گفتگو کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور قونصلر معاہدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق وحید جلال زادہ نے اس دوران سعودی وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے قونصلر امور علی الیوسف کے ساتھ بھی ملاقات و گفتگو کی جس میں انہوں نے قونصلر کمیٹی کی تشکیل، قیدیوں، غیر مجاز مسافروں، سیاحتی میدان اور ویزوں سمیت متعدد قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحاق ڈارکی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، ڈار روبیو ملاقات میں معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔