چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت و فنون لطیفہ، وزارت سیاحت، رائل اکیڈمی آف اسٹڈیز، کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی نے افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا مشترکہ انعقاد کیا۔ چین -کمبوڈیا کے میڈیا شراکت دار میکانزم کا آغاز ہوا، چین -کمبوڈیا ثقافتی تبادلے کا پروگرام نشر ہوا اور 10 ویں آؤٹ ڈور سنیما ایونٹ کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا کے متعدد حکومتی ادروں اور میڈیا کے ساتھ ٹھوس تعاون کے سلسلے تک پہنچا۔کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے تقریب کو اس نتیجہ خیز سرگرمی کے لئے ایک مبارکباد ی خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور کمبوڈیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا نیشنل ریڈیو کے تعاون سے قائم شدہ چین کمبوڈیا دوستی چینل دس سالوں کے لیے نشر ہورہا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام کمبوڈیا کے مین اسٹریم چینل پر نشر ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر مقبول ہوگئے ہیں۔چینی صدر شی جن پھنگ کے موجودہ دورے سے چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کے مختلف حلقوں سے مل کر افرادی و ثقافتی تبادلے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ، جن سے چین کمبوڈیا دوستی کو بڑھایا جائے گا اور عالمی برادری میں گلوبل ساوتھ کی آواز بلند کی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کمبوڈیا کے
پڑھیں:
کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجہ اثنا عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جا رہا یے، عالمی برادری بالخصوص اقوام اسلام اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مظلومین کیلئے امداد کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان سالوں سے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قابض ہو جائے تو پھر وہ دوسرے اسلامی ممالک کا بھی رخ کرے گا، اس لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔
احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، صوبائی رہنما ناصر الحسینی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک بیداری امت مسلمہ کے رہنما یاور عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مقررین نے امریکا کی مسلم ممالک کو ابراہیم اکارڈ معاہدے پر زبردستی حمایت کروانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہریں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔