راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی حملے، واشنگٹن کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں، انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں یمنی مقاومتی تحریک کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کاز اور عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم اس جارحیت کے نتیجے میں، فلسطین کی مدد کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الحدیدہ بندرگاہ پر امریکی حملے کے بعد یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے ایک سخت بیان جاری کیا۔ جس میں انصار الله نے راس عیسیٰ آئل پورٹ پر امریکی جارحیت کی مذمت کی۔ اس تحریک نے امریکہ کی اس دراندازی کو جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے امریکی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ امریکہ، جان بوجھ کر یمن کے نہتے شہریوں، سول انفراسٹرکچر اور اقتصادی و سرکاری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انصار اللہ نے کہا کہ راس عیسیٰ آئل پورٹ پر مسلسل امریکی حملوں سے زخمیوں اور شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور رسم و رواج کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ آئل پورٹ پر حملے کا بنیادی مقصد خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات یمنی عوام تک پہنچنے سے روکنے کی واضح کوشش ہے۔
انصار الله نے کہا کہ امریکی بربریت کا موازنہ صرف غزہ میں صیہونی جرائم سے کیا جا سکتا ہے کہ جو امریکہ کی واضح اور اعلانیہ شراکت کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو فلسطین کاز اور عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم اس جارحیت کے نتیجے میں، فلسطین کی مدد کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس تحریک نے کہا کہ امریکی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ ہم امریکی دشمن کے خلاف اپنے حملوں کے دائرے کو مزید بڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں راس عیسیٰ آئل پورٹ کو 4 بار نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 58 افراد شہید اور 126 زخمی ہو گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انصار الله نے کہا کہ آئل پورٹ کی مدد
پڑھیں:
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔