ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
عمیر عظمت: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چوتھی بار فروری کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ریٹرن کی ڈیڈ لائن میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے۔مارچ کی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی ریٹرن کی آخری تاریخ بھی 18 اپریل سے بڑھا دی گئی ہے۔مارچ کے گوشوارے بھی 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :