کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت ثقافت اور فنون لطیفہ کے مشترکہ اہتمام سے دسویں اوپن ایئر سنیما کی اسپیشل اسکریننگ کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے سیکرٹری ہاب ٹوچ، سیم ریپ صوبے کے ڈپٹی گورنر ڈے ریڈو ،محکمہ فلم کے ڈائریکٹر پوک بوراک اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
چین اور کمبوڈیا کے مابین ایک اہم عوامی تبادلے کے منصوبے کے طور پر ، “اوپن ایئر سنیما” 2016 میں اپنے افتتاح کے بعد سے لگاتار دس سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔
چین اور کمبوڈیا کی فلم اسکریننگ ٹیم اب تک کمبوڈیا کے 25 صوبوں اور شہروں کا سفر کر چکی ہے اور 100،000 سے زیادہ کمبوڈیائی فلم بینوں کو 300 سے زیادہ فلمیں مفت میں دکھائی جا چکی ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمبوڈیا کے اوپن ایئر
پڑھیں:
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
شرینگل, اپر دیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وکلاء معاشرے میں انصاف، قانون اور شعور کی علامت ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں بار کے عہدیداران نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Post Views: 8