اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
فوٹو بشکریہ جیو نیوز
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پاک افغان مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوش حالی کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کادورہ سعودی عرب،قصر یمامہ پہنچنے پر شاہی پروٹوکول، گھڑ سواروں نے استقبال کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے تو ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔
شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
بعدازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات شروع ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔