رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور تیونس کا کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پراتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-18
تیونس (صباح نیوز)پاکستان اور تیونس نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے تیونس میں پاکستان اور تیونس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں ہوا۔ فریقین نے مشرق وسطیٰ، فلسطین اور شمالی افریقہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ مشاورت میں سیاسی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی اور سیکورٹی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا گیا۔