سندھ حکومت کا دھرندھر کے جواب میں ’میرا لیاری فلم‘ ریلیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے کیلیے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھرندھر فلم پاکستان کا منفی چہرہ دکھانے کے پروپیگنڈے کی کڑی ہے، جس میں بالخصوص لیاری کو ہدف بنایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لیاری پُرتشدد نہیں بلکہ پُرامن، ثقافت، ٹیلنٹ اور حوصلے کی علامت والا علاقہ ہے۔
شرجیل میمن نے لکھا کہ ’لیاری کی اصل تصویر دنیا کو دکھانے کیلیے اگلے ماہ ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جارہی ہے‘۔ جس میں دنیا کو لیاری کا امن، خوشحالی اور فخر دکھایا جائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل میرا لیاری
پڑھیں:
حکومت،ٹرانسپورٹر ز تنازع کا زیادہ نقصان تاجر برادری کو ہورہا ہے،سلیم میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-21
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پنجاب سمیت ملک بھر میں جاری ٹرانسپورٹ ہڑتال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان جاری تنازعے کا سب سے بڑا نقصان ملک کی تاجربرادری کو پہنچ رہا ہے، خاص طور پر وہ تاجران جو جلد خراب ہونے والے فروٹ، سبزیاں اور دیگر اشیاء کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال، حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور کئی دنوں تک مسائل کا حل نہ نکلنا ایک مستقل مسئلہ بن چکا ہے۔ اس تاخیر کے باعث تاجروں کا قیمتی مال راستوں میں رُک کر خراب ہو جاتا ہے اور اربوں روپے کے نقصانات کا سبب بنتا ہے، جس کا ازالہ مشکل ہے۔