ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے واکے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔
سال 2024 میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
پہلے فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔ اب بھارتی میڈیا نے خصوصی طور پر اطلاع دی ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔
بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زیادہ تر یورپ میں ہوگی اور مقامات پہلے ہی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے "ریلیز عمران خان" تحریک چلانے پر مشاورت کی اور اسٹیبلشمنٹ سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق رہنماوں نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔