پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں، سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے، ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں، سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی پیپلز پارٹی ایک دوسرے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر پیپپلز پارٹی کا رویہ منافقانہ ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے، ہم چاہتے تھے کہ پورے سال کے حوالے سے بات کریں، سینیٹ میں خیبرپختونخوا کو اس کے حق سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اپوزیشن کو ایک سائیڈ پر کیا جا رہا ہے، نہ ان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل کی جاتی ہیں، نہ ان کی تحریکیں شامل کی جاتی ہیں، اور نہ انہیں کوئی وقعت دی جاتی ہے، یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آئین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ایسی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں جن سے نمٹنے کے لیے آپ مزید غلطیاں کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی قانون شکنی کے ذریعے نہیں ہو سکتی، قانون سازی کے لیے آپ کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔