ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع ارشد ندیم کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا تھا تاہم سال کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔
ارشد ندیم22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کیلئے کوریا جائیں گے، کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 مئی سے بنگلورو میں ہونے والے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلوں میں دنیا بھر کے تمام جیولن تھرور بھارت جائیں گے۔ ایونٹ کے لیے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیرج چوپڑا
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
لاہور:پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔
اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا۔ اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔