مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی گاڑی
پڑھیں:
پنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ، 46 مسافر زخمی
راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹرین پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 46 مسافر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر نالہ ڈیک کے قریب حادثہ پیش آیا اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں اور مسافروں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے بوگیوں سے باہر نکالا۔
وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور وجوہات جاننے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جلد از جلد مسافروں کی امداد کے لیے کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کردی۔