سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
کراچی:
سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی اور عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں گزشتہ 4ماہ سے مسلسل اضافے کا تسلسل رکنے سے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 48ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 833روپے گھٹ کر 2لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے
بابوسر شاہراہ کے سیلابی ریلے نے بدترین تباہی پھیلائی، سیلاب میں مقامی افراد کے بھی کئی گھر تباہ ہوئے، اس کے باوجود وہ سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے۔
پیر کو آنے والے اس سیلاب میں چار سیاحوں کے علاوہ ایک مقامی شخص بھی جاں بحق ہوا۔
والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلاملینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے
چلاس سیلاب نے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے، بابو سر تھک نالے کے پہاڑی علاقوں میں آباد غریب مکین کچے گھروں، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر تعمیرات کی تباہی پر پریشان ہیں لیکن پھر بھی آزمائش کی گھڑی میں وہ مہمانوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے۔
پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد پتھروں اور ملبے میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے رہے، کھانے پینے کا بندوبست کیا اور کئی سیاحوں کو اپنے گھروں پر بھی قیام کروایا۔
ریسکیو کیے گئے سیاح ان مہمان نوازوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔