پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکار دو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، بحرین، مسقط،باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پانچ بھارتی کمرشل ایئرلائن سمیت خصوصی اور چارٹرڈ پروازیں بھی متاثر ہیں، جنہیں فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا بھی سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔ بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 24 گھنٹے میں 70 سے 85 بھارتی پروازیں دو تین گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ جس کے باعث اضافی فیول،ایئرپورٹ پارکنگ چارجز اور ہوٹل اخراجات کی مدمیں لاکھوں کے اخراجات ہورہے ہیں۔ دوران سفر کی طوالت کا شکار بھارتی پروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکار رہیں۔ اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکار دو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، بحرین، مسقط،باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پانچ بھارتی کمرشل ایئرلائن سمیت خصوصی اور چارٹرڈ پروازیں بھی متاثر ہیں، جنہیں فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا بھی سامنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود اضافی وقت
پڑھیں:
23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔
کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...
انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔