جدیدیت اور اصلاحات کے حوالے سے چین کے تجربے سے بہت سے ممالک مستفید ہو سکتے ہیں، صدر آذربائیجان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بیجنگ :آذربائیجان قدیم زمانے سے شاہراہ ریشم پر ایک اہم خطہ رہا ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت لاجسٹکس چینلز کی بہتری کے ساتھ ، عالمی سپلائی چین میں بطور اہم مقام آذربائیجان کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین اور آذربائیجان کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا اور چین اور آذربائیجان نے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ چائنا میدیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں انہوں نے اپنی آنکھوں سے چین کی تیز رفتار ترقی اور غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے۔ آذربائیجان چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو میں شامل ہوگیا ہے۔ آذربائیجان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت اور شرکت کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قومی مفادات سے متعلق مرکزی امور پر اتحاداور تعاون کیا ہے اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ آذربائیجان ایک چین کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور تائیوان کے خطے میں غیر قانونی انتخابات کی کھلے عام مذمت کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔ صدر علیئوف کا ماننا ہے کہ جدیدیت اور اصلاحات کے حوالے سے چین کے تجربے سے بہت سے ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔اس وقت آذربائیجان کا بیرونی قرضہ جی ڈی پی کے 7 فیصد سے بھی کم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی بیرونی قرضوں سے 14 گنا زیادہ ہیں۔آذربائیجان نے بے روزگاری اور غربت کی شرح کو 5 فیصد تک کم کیا ہے اورملک کی معیشت کو متنوع بنایا گیا ہے۔ علیئوف نے کہا کہ گرین ڈویلپمنٹ اس وقت آذربائیجان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور چین نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آذربائیجان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت اگلے پانچ سال میں تقریباً دوگنی ہو جائے گی۔ ان میں سے 6 ہزار میگاواٹ شمسی اور پون بجلی سے اور 500 میگاواٹ پن بجلی سے پیدا کی جائےگی۔صدر علیئوف نے کہا کہ آذربائیجان کثیرالجہتی کا بھرپور حامی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ گلوبل ساؤتھ کے ارکان کی حیثیت سے چین اور آذربائیجان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے حوالے سے کثیر الجہتی اور عالمی امن و ترقی میں زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انیشی ایٹو سے چین ہے اور کیا ہے چین کے
پڑھیں:
سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
کراچی:انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔
ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔
گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
گراہم تھارپ والد جیف نے بتایا کہ 2010 کے دورہ آسٹریلیا میں تھارپ انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے، سیریز کے بعد کپتان جو روٹ، جیمز اینڈرسن اور آسٹریلوی پلیئرز ناتھن لائن، ٹریوس ہیڈ اور الیکس کیری ایک نائٹ کلب میں شراب نوشی کررہے تھے، وہاں پر پولیس پہنچی اور پوچھ گچھ کی، اس موقع پر تھارپ نے ویڈیو بنائی جوبعد میں لیک ہوگئی جس کی انھیں کافی شرمندگی تھی۔
والد کے مطابق گراہم تھارپ نے اس پر معافی بھی مانگی مگر وہ کافی نادم تھے، اس واقعے پر انگلش بورڈ نے انہیں ملازمت سے بھی برخواست کردیا تھا، جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے، ان کا علاج بھی کروایا گیا مگر وہ عام لوگوں کے سامنے آنے کو تیار نہیں تھے۔
تھارپ کی اہلیہ امینڈا نے بتایا کہ انہوں نے مجھ سے ایک بار کہا تھا کہ میں زندگی ختم کرنے میں ان کی مدد کروں۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا انگلینڈ اور بھارت میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز تھارپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹیاں کیٹی اور ایمی بھی موجود تھیں جنہوں نے دماغی صحت کی چیریٹی کیلیے امداد جمع کی۔