ماہ رنگ بلوچ کی حمایت میں پوسٹیں کرنے پر اسلام آباد کی وکیل کے خلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ سرکار کی جانب سے سائبر کرائم کے آفیسر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس مین تحریر ہے کہ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے: مولانا ہدایت الرحمٰن
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔