بھارت کی جانب سے فوری حملے کا خطرہ، پاکستان ہائی الرٹ ہے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا خطرہ موجود ہے، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹر اور ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوری طور پر جنگ چھڑنے کی بات نہیں ہے لیکن جنگ کا خطرہ موجود ہے اس ضمن میں اگلے چار دن اہم ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے بھاری تعداد میں فوجیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طرح تیار ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ چند دن میں جنگ کا خطرہ ضرور ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع کا خطرہ نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔