ترکیہ، دلہن کا کروڑوں مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک دلہن جس کا تعلق ترکی کے صوبے باتمان سے بتایا جارہا ہے، دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے۔ دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب ”اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کے
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔