کراچی:

سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ نے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرتے تھے اور خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے مغویوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں لے جایا کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جاتے تھے۔ بعد ازاں یہ گروہ تاوان وصول کرنے کے بعد شہریوں کو کراچی کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیا کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمان عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمد کی گئیں۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ 13 اپریل کو انہوں نے پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کیا اور اس سے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعد میں  اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور اسے ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔

اسی طرح 20 اپریل کو ملزمان نے فیصل ولد حاجی محمد مسکین کو اغوا کر کے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے 5 لاکھ روپے نکلوائے اور پھر شہری کو صبح 10 بجے اللہ والی چورنگی پر چھوڑا۔ اس واردات کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور واردات میں ملزمان نے کسٹمز کے  اہلکار بن کر اورنگی ٹاؤن میں ایک فیکٹری سے 6/7 لاکھ روپے بلیک میل کر کے وصول کیے۔

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار