اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات یکم مئی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس سے بھارتی پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیر التوا کلیئرنس کے بعد اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے بھارت سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ اجازت آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہے گی۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد 30 اپریل کو بند کر دی جائے گی۔

پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل

بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ نظرثانی شدہ حکم ضروری منظوریوں سے مشروط اور فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر تمام مسافروں اور سامان کی نقل و حرکت اگلے نوٹس تک معطل رہے گی۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا، ''مذکورہ بالا موضوع پر 24 اپریل 2025 کو وزارت داخلہ کے آفس میمو (او ایم) کو، جس میں اٹاری چیک پوسٹ کے راستے ہر طرح کے آنے والے اور جانے والے مسافروں اور انٹیگریٹڈ سامان کی نقل و حرکت کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے اور جو لوگ یکم مئی 2025 سے پہلے سرحد پار کر کے آ چکے ہیں، وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ واپس جا سکتے ہیں۔

‘‘

کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں بھارت نے سندھ طاس آبی معاہدے کو معطل کرنے، اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کرنے، اور مختصر مدت کے ویزوں پر آئے ہوئے تمام پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کی ہدایت سمیت کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو تلاش کرنے کی مہم

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس وقت تمام بھارتی صوبوں میں مرکزی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر تصدیقی مہم چل رہی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ہفتے تمام یونین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی پاکستانی مقررہ تاریخ سے زیادہ عرصہ بھارت میں مقیم نہ رہے۔

کشمیر میں درجنوں سیاحتی مقامات بند، پاک بھارت کشیدگی عروج پر

اے این آئی کے مطابق ایک حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ دبئی یا دیگر بالواسطہ راستوں سے پروازوں کے ذریعے روانہ ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان کے لیے کوئی براہ راست پروازیں نہیں ہیں۔ اس اہلکار نے کہا، ''ہمیں توقع ہے کہ مزید پاکستانی شہری روانہ ہوں گے، کیونکہ ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیاں پورے ملک میں ان کی موجودگی کو سرگرمی سے شناخت کر رہی ہیں۔

‘‘

موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے ایک اہلکار کے مطابق 29 اپریل کے بعد بھارت میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ ان کا قیام غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

قلیل المدتی اور سارک ویزے رکھنے والوں کو 27 اپریل تک نکل جانے کی ہدایت کی گئی تھی، جب کہ میڈیکل ویزے رکھنے والوں کے لیے آخری تاریخ 29 اپریل تھی۔

حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیلیں

بھارتی حکومت کے اس اقدام نے کئی خاندانوں کو منقسم کر دیا اور ماؤں کو ان کے بچوں سے الگ کر دیا ہے۔ گزشتہ تیس چالیس برسوں سے بھارت میں مقیم متعدد پاکستانی بھی ان افراد میں شامل تھے، جنہیں ملک بدر کیا گیا۔

فلاحی گروپوں اور سیاست دانوں نے بعض زمروں کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیلیں کی تھیں۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، جنہوں نے بھارتی شہریوں سے شادیاں کر رکھی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ''بہت سی متاثرہ خواتین ہیں، جو تیس چالیس سال پہلے بھارت آئیں، بھارتی شہریوں سے شادیاں کیں، اپنے خاندانوں کی پرورش کی، اور طویل عرصے سے ہمارے معاشرے کا حصہ رہی ہیں،ان کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے ''سنگین انسانی تشویش‘‘ پیدا ہو گئی ہے۔

ادھر بھارتی حکومت نے ایک اور ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں بھارتی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اس وقت پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو بھی جلد از جلد بھارت واپس آنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ادارت : مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریوں وزارت داخلہ بھارت میں میں کہا گئی ہے

پڑھیں:

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

دوحہ(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے، اعلامیہ قطر اجلاس دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت ہزاروں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرسکی، مدت میں مزید توسیع نہ کرنیکا فیصلہ، شہریوں کو تشویش
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
  • کرکٹ: مصافحہ نہ کرنے کا تنازعے پر پاکستانی موقف کی جیت؟
  • گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی