شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک کے متعدد حصوں میں جاری تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دارالحکومت دمشق کے نواح اور حمص میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے پر کہا ہے کہ ان حالات میں ملک کو پہلے سے درپیش نازک صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
(جاری ہے)
خصوصی نمائندے نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔
جیئرپیڈرسن نے شام میں اسرائیل کے حملوں کو بھی باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں اور شہریوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بحالی امن کے لیے جاری کوششوں میں مدد دے رہے ہیں۔
خصوصی نمائندے نے شام کی خودمختاری کے مکمل احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے تمام سیاسی فریقین کو ساتھ لے کر چلنا، اعتماد کی بحالی، بامعنی بات چیت اور اتفاق رائے ضروری ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔