پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
شیری رحمٰن — فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ، ڈرانے دھمکانے، صحافیوں پر تشدد جیسے ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہوا ہے۔
شیری رحمٰن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔
کراچی پاکستان کے سوشل میڈیا پر نجی چینل کے سابق.
ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کا جمہوری عمل، معاشرے کی تشکیل اور احتساب میں اہم کردار ہے۔ عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بنانے میں صحافیوں کے ناگزیر کردار کی عزت کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آزادی صحافت کے لیے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق اور دفاع میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہید بےنظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی مثال قائم کر چکے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی آزادی صحافت
پڑھیں:
سردار محمد ابراہیم خان کا تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ناقابلِ فراموش کردار ہے، پیر مظہر سعید
غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اسلاف کے نظریہ کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر و الحاق پاکستان کی لازوال جدوجہد کے داعی آزاد ریاست جموں و کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ناقابلِ فراموش کردار ہے۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اسلاف کے نظریہ کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، سردار محمد ابراہیم خان کا آئینی جدوجہد، ریاست کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں و کشمیر کی دھرتی سے اکھڑیں گے۔