Daily Mumtaz:
2025-05-06@11:49:53 GMT

پراگ نے آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے لگا دیے

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

پراگ نے آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے لگا دیے

کولکتہ: ریان پراگ آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

13 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہٹمائر نے معین علی کی بولنگ پر سنگل لے کر پراگ کواسٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 بالز پر لانگ آن اور اسکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چھکے جڑے۔

معین نے مزید چھکے سے بچنے کیلیے وائیڈ بال کردی مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر سکسر جڑا۔

اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہٹمائر نے سنگل لے کر پھر اسٹرائیک پراگ کو دی، جنہوں نے ورون چکرورتی کو ریوس سوئپ پر چھکا جڑ کر اپنی 6 قانونی بالز پر 6 چھکے جڑنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ان کی ٹیم راجستھان رائلزایک رن سے یہ میچ ہار گئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بالز پر

پڑھیں:

ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل نے آئی پی ایل کے دوران اہم کارنامہ انجام دے دیا

کراچی:

ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔

 ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔

 ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل نے آئی پی ایل کے دوران اہم کارنامہ انجام دے دیا
  • گیند بھارت کے کورٹ میں