مودی کو پہلگام حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ تین دن پہلے ہی ملی تھی، ملکارجن کھرگے
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس کی ناکامی کو قبول کیا ہے اور ایسی صورتحال میں اسے 26 لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے تین دن پہلے ایک انٹیلی جنس رپورٹ ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ رانچی میں کانگریس کی "آئین بچاؤ ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے یہ بھی پوچھا کہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی کیوں نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس کی ناکامی کو قبول کیا ہے اور ایسی صورتحال میں اسے 26 لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے۔ کانگریس صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے ہر قدم کی حمایت کرے گی اور حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے کم از کم 26 لوگوں کو بے دردی سے ہلاک کر دیا، ان میں زیادہ تر سیاح تھے۔ بھارت نے اس ہولناک واقعے کا الزام پاکستان سے منسلک دہشت گرد گروپوں کو ٹھہرایا ہے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ 22 اپریل کو ملک میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں 26 بے گناہ لوگ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اعتراف کیا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی اور اسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب آپ کو یہ معلوم ہے تو پہلے مناسب انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔ کانگریس صدر نے زور دے کر کہا کہ جب آپ غلطی قبول کر رہے ہیں، تو آپ کو اتنے لوگوں کی موت کی ذمہ داری بھی لینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف لڑنے کے لئے جو بھی اقدامات کرے گی ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے بھی یہ اطلاع ملی ہے، اخبارات میں یہ بھی آیا ہے کہ حملے سے تین دن پہلے وہاں سے مودی جی کو انٹیلی جنس رپورٹ بھیجی گئی تھی۔ اسی وجہ سے مودی نے کشمیر جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا تھا۔ کانگریس صدر نے سوال کیا کہ جب انٹیلی جنس والوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جانا مناسب نہیں ہے تو یہ بات وہاں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیکورٹی والوں، پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس کو کیوں نہیں بتائی گئی اور لوگوں کی حفاظت کو کیوں یقینی نہیں بنایا گیا.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گردانہ حملے انٹیلی جنس رپورٹ کانگریس صدر نے نے کہا کہ لوگوں کی اپریل کو انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
فوٹو بشکریہ رپورٹرخیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
اسلام آباد پاکستان کا طالبان حکومت سے تحریک...
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔