ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاک فضائیہ اور بحریہ افسران کے ہمراہ بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: عدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
فائل فوٹوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 2 افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی کیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم، انسپکٹر طارق بیگ گواہی کے لیے پیش نہیں ہوئے، گواہاں پیش ہوئے نہ ہی عدالت کو اس سے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرواکے 26 جون تک رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل کا کہنا ہے کہ گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔