نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ہمارے دفاع کا حصہ ہے، ہم نے تیاری پہلے دن سے کی ہوئی تھی، اور آج دنیا نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔

اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی یہ محض ابتدائی ردعمل ہے، اور نشانہ صرف ان مقامات کو بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر پے لوڈ گرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پہلے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پھر یکطرفہ طور پر سرحد بند کی اور پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ گزشتہ شب نور خان ایئربیس، شور کوٹ اور سکھر ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق، بھارتی حملوں میں 35 پاکستانی شہید ہوئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 80 ڈرونز مار گرائے۔

انہوں نے بھارت کے دوہرے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امن کی بات، دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ میں رام رام والی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص بھارت مودی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص بھارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آپریشن بنیان مرصوص اسحاق ڈار

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ
  • آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن بنیان مرصوصکا مطلب کیا ہے؟
  • پاکستان کا بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘شروع
  • پاک فوج کا بھارت کیخلاف آپریشن، ’بنیان مرصوص‘ سے کیا مراد ہے؟
  • آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا
  • آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
  • آپریشن بنیان مرصوص، ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ سمیت 30 بھارتی اہداف تباہ
  • بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ
  • آپریشن بنیان مرصوص ، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی