City 42:
2025-05-10@08:35:57 GMT

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھارتی ڈرون گر گیا، علاقہ سیل

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

سٹی42ؔ:  لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  ڈرون ایک خالی پلاٹ میں گرا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے واقعے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کی نوعیت اور اس کے مقصد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

واقعے کی حساس نوعیت کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس

بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعہ لاہور کے والٹن ایئرپورٹ اور برکی میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیا گیا۔

سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کی موجودگی پر فائرنگ کی گئی، والٹن روڈ پر فائرنگ سے دو مشکوک ڈرون مار گرائے گئے، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ گھروں سے نکل آئے۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں اور ایک راولپنڈی میں حساس علاقے کے قریب بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • رات گئے راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات
  • راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • لاہور: سرحدی علاقے میں شہری کی بھارتی ڈرون پر فائرنگ
  • مقبوضہ کشمیر میں راکٹ فائر، سائرن بجنا شروع ، بھارتی میڈیا کا واویلا،   پاکستانی سکیورٹی ذرائع کی تردید
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟
  • لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • بھارت باز نہ آیا؛ پاک فوج نے کراچی، گھوٹکی، گجرانوالہ اور لاہور میں دشمن کے ڈرونز گرا دیے
  • لاہور: برکی اور والٹن کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
  • لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا