Daily Sub News:
2025-09-23@09:12:13 GMT

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ(آئی پی ایس) بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز کے بعد چین نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے جوابی اقدامات پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مسلسل عالمی برادری سے مدد مانگ رہا ہے۔

پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کے اندر 12 اہم عسکری و اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل ہیں۔ پاک فضائیہ اور زمینی افواج کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔

ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کے لیے اسپن بولنگ کی بجائے فاسٹ بولنگ سے حملہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون میں یہ کھلاڑی شامل ہوں گے

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • میچ کے دوران حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 6-0 کا اشارہ، وزیر دفاع کا دلچسپ ردعمل
  • اب اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے، شیر افضل مروت کا پاکستانی ٹیم کی انڈیا سے شکست پر ردعمل
  • ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل
  • بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • ایشیا کپ کا بڑا معرکہ: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  • حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیا رنہیں ڈالیں گے: ایرانی صدر کا ردعمل