’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔اس پر کال پر لیے گئے مہمان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔مہمان کی گفتگو پر میزبان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تین ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملے ناکام، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، کئی اہداف کو نشانہ بنایا، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو اور غیر ملکی میڈیا کو پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور نیوی کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔ غیر ملکی میڈیا سے بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے۔ بھارت نے ائر لائنز کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ بھارتی حملوں میں 2 سال کی بچی نشانہ بنی اور بھارتی میڈیا اس پر جشن منا رہا ہے۔ ہم جوابی کاررورائی میں صرف بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم بھارتی فوج کے ان پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے پاکستان پر فائرنگ ہو۔ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارت پاکستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ بھارت نے غیر جانبدار سوشل میڈیا اکائونٹس بند کر دیئے۔ ہر کچھ سال بعد بھارت ایک جھوٹی کہانی بناکر بیانیہ بنانا شروع کر دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی قابض فوج کا معمول ہے۔ بھارت امریکا، کینیڈا، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا سپانسر ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں حملوں کے لئے دہشتگردوں کو بھارت سے ٹاسک دیئے جاتے ہیں۔ بھارتی فوج کے اہلکار ان دہشتگردوں کو کارروائی کیلئے ٹاسک دیتے ہیں۔ بھارتی فوج کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان کمیونیکیشن کے ثبوت موجود ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈرونز بھیجے، ہم نے انہیں ملبہ میں بدل دیا اور آئندہ بھی جو کچھ بھیجیں گے اسے ملبے میں بدل دیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی ہیروپ ڈرونز سے حملہ کیا۔ انہوں نے ننکانہ صاحب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ہم نہ صرف سکھوں بلکہ ہندوؤں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم نے اب تک 77 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔ ہم نے ان کے لانگ رینج میزائل کو بھی ڈنگہ کے قریب گرایا۔ بھارتی میڈیا نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ کراچی جل رہا ہے، کراچی پر ہم نے قبضہ کر لیا ہے، پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر گرا دیا گیا ہے۔ کم از کم ہمیں کسی ایک ائر کرافٹ کا ملبہ ہی دکھا دیں۔ کوئی الیکٹرانک ثبوت پیش کر دیں کہ پاکستان کا ائر کرافٹ گرا ہے یا میزائل حملہ کیا ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان جوب دے، ہم آپ کا مطالبہ اپنے منتخب مقام پر مناسب وقت پر پورا کریں گے۔ انڈین میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔ یہ ایک مذاق ہے۔ انڈین دراصل فلموں کے ماحول میں رہتے ہیں۔ کیا یہ ایک مذاق ہے، آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ آپ جنگی جنون پیدا کر رہے ہیں۔ انڈین میڈیا نے پراپیگنڈا کیا کہ حافظ مسعود اظہر کے بھائی کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان کا لندن ہائی کمشنر کہہ رہا ہے کہ وہ جماعت کروا رہا ہے۔ جبکہ حافظ عبدالرؤف حافظ مسعود اظہر کا بھائی نہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو ریلیز کی اور کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ انڈین میڈیا پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ مجھے مار دیا گیا۔ میرا تعلق تعلیم سے ہے اور جو الزام انڈین میڈیا نے لگائے ان سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی میڈیا گھڑے ہوئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔ اگر بین الاقوامی میڈیا چاہے گا تو بھارتی ڈرونز کے ملبے اس کمرے میں رکھ سکتا ہوں۔ آدھا کمرہ ملبے سے ہی بھر جائے گا۔ بھارت اپنا جدید ترین طیارہ گرائے جانے پر مایوس ہے اور ہم اس کی مایوسی جانتے ہیں۔ بھارت کے حملوں میں 33 افراد شہید ہوئے اور 62 زخمی ہیں۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں خون کا ہر قطرہ ہمارے مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ آپ اس سے فرار حاصل نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی کوئی فضائی حملہ کیا، صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، بھارت نے مہم چلائی کہ پاکستان نے ڈرون، فضائی حملے کیے، جو جھوٹ اور افسانہ ہے، 21 ویں صدی کی جنگ میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے، اگر پاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا، پہلگام واقعے کو جواز بنا کر کی جانے والی جارحیت پر بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ترک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے، بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے صرف ان ہی پوسٹوں پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ہے انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ بھارت نے وہاں پر بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کر دیا ہے، اب بھارتی میڈیا فرضی کہانیاں بنا رہا ہے جو مضحکہ خیز بن چکی ہیں، جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے۔ ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رافیل گرائے ہی نہیں بھارتی پائلٹس کی گفتگو بھی پکڑی ہے۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے خلاف دو منٹ کے اندر سرگرم ہو گئی۔ بھارت کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد ٹکرائو کی صورتحال رہی۔ بھارتی حملوں کے خلاف پاکستان کے کامیاب دفاع پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی عوام کے پاک فضائیہ پر اعتماد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا ہے کہ پاکستان نے امرتسر، فیروز پور اور اونتی پورہ ائر بیس پر حملے کئے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کسی قسم کے حملے کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں کسی قسم کا حملہ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں چلائیں۔ بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو بعد میں اپنی جھوٹی خبروں پر معافی مانگنا پڑی۔ پاکستان کی طرف سے امرتسر یا سرینگر میں کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ چار پروجیکٹائل بھارت سے فائر ہوئے تین امرتسر میں گرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں جن میں سے 5 امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا۔ بھارتی فوج سکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 6 بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کئے گئے۔ بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد+ راولپنڈی+ گکھڑمنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ جبکہ بھارتی کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا گیا۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے سویلین آبادی پر گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا۔ جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کی جانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔ راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے دیگر مقامات پر بھی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ دریں اثناء آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں گوڑہ میں بھارتی فوج نے آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے بتایا کہ شہید اور زخمی افراد کا تعلق ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر سے ہے۔ عدیل احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی گولہ باری سے سمرہ آصف زوجہ آصف خورشید اپنی چالیس دن کی بچی سمیت اور راجہ شہپال بلیال میں شہید ہوئے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں امتیاز بیگم زوجہ خورشید گورسی، افرا خورشید، طاہرہ خورشید، زبینہ زوجہ صعیب خورشید اور2 معصوم بچے شامل ہیں۔ ادھر باغ میں بھی بھارتی فوج نے آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی۔ گائوں کوٹیڑی نجم خان میں بھارتی گولہ باری سے 22 سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید ہو گیا جبکہ اس کی دو بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی بہنوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن سے گھبرا کر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ پاک فوج نے مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ جس کے بعد گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وہاڑی اور پاکپتن، گکھڑمنڈی میں بھی ڈرون مارا گرائے۔ گکھڑ منڈی میں کینٹ سے ملحقہ پوش رہائشی علاقہ پر ہندوستان کی طرف سے ڈرون حملہ کیا گیا، پاک فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے انڈین ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا جس سے دو زبردست دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی آواز سنتے ہی کئی لوگ خوف زدہ ہوئے اور کئی گلیوں بازاروں میں نکل کر نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ جبکہ کئی لوگ آسمان پر گہرے بادلوں کی وجہ سے اسے بادلوں کی گھن گرج سمجھتے رہے۔ تھوڑی دیر بعد ہی واضح ہوگیا کہ دھماکوں کی خطرناک آوازیں انڈین ڈرون کو پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے فضا میں ہٹ کر نے پر ڈرون کے تباہ ہونے کی تھی۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ کنٹرول لائن پر اسامہ نامی نوجوان بھی بھارتی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کیا ہے۔ بھارت نے فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ نور خان ائر بیس، مرید ائر بیس اور شور کوٹ ائر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ بھارت نے طیاروں کے ذریعے میزائل حملہ کیا۔ بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پورے خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں اور ڈرورن بھی گرائے گئے۔ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری سے مرعوب ہونے والی نہیں۔ پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاکستان ائر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائل حملے ناکام بنا دیئے۔ تین پاکستانی ائر بیسز کو بھارت نے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا زیادہ تر میزائلوں کو فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں کہ میزائل کہاں سے فائر کئے گئے بھارت کے ان اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ بھارت کی بڑھتی جارحیت اور بزدلانہ حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے پاک فوج ہمہ وقت وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ بھارتی کارروائی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ پاک فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ بھارتی میزائل ائر بیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا بھارت کی مایوسی اور پریشانی میں جلد ہی مزید اضافہ کریں گے۔ پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی گئی پاکستان ائر پورٹس اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود آج صبح 3-15 سے دن 12 بجے تک بند رہے گی۔ فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند رہے گی۔پر جوش پاکستانی عوام نعرے لگاتے باہر آ گئے۔