’’آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور:
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن بُنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔
پاک فوج نے دشمن کو اجالے میں نشانِ عبرت بنا دیا، مریم اورنگزیب
دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے، جسنے دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاری رہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے، ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بے زبان جانوروں کے ساتھ تشدد کا ایک اور بہیمانہ واقعہ، جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جتنی اہمیت مسئلہ کشمیر کو حاصل ہے۔
مزید :