پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات کے مارے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملٹری انسٹالیشن میں میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ ہوگیا، بھارتی حکومت کی انتہائی اہم شخصیات اس پاکستانی حملے کے نتیجے میں ماری گئی ہیں، بھارتی میڈیا ان کے نام سامنے نہیں لا رہا مگر وہ شخصیات اتنی اہم ہیں کہ ان کے نام چُھپ نہیں سکتے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اب تک یہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے راجوڑی میں حملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مسلسل حملوں کے جواب میں آج علی الصبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے فتح ون میزائل سسٹم کے ذریعے دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، دشمن پر قہر ڈھاتے ہوئے پاکستان کی اجنب سے فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، فتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید میزائل ہے، پاکستان نے 5 مئی کو فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔(جاری ہے)
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے مین دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا گیا، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے جس کے لیے افواجِ پاکستان مکمل تیار ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارت میں سناٹے چکا گئے ہیں، جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
مانچسٹر:مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
تاحال حیدر علی یا ان کے وکلا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔
مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے اور اس دوران ان پر برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔