پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
میڈیا تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا جوابی وار جاری ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شہید پاکستانی بچوں کے نام پر پاکستانی فتح میزائل کی لانچ کردیا گیا۔ پاکستانی فتح میزائل کو بھارت کے اہم ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ شائع کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مولانا مسعود ازہر کے خاندان اور شہید ارتضیٰ عباس طوری کے نام نمایاں طور پر درج ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید
لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تتہ باشی خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ معراج الدین اپنی بیوی کے ساتھ رکشے میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج الدین بلوچستان میں بطور کلرک فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آنے والا پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل لکی مروت کے خیروخیل پکہ کے قریب بھی دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر، شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے مختلف تھانوں جا رہے تھے۔ حکمت اللہ تھانہ پیزو جبکہ خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقے میں ان واقعات کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
Post Views: 7