میرپور، آزاد کشمیر میں گزشتہ شب بھارتی گولہ باری سے 4 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ فیس بک
9 مئی کی شب بھارتی گولہ باری سے میرپور ڈویژن میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔
میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس نے بتایا ہے کہ شہداء میں 40 دن کا شیر خوار بچہ، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔
کمشنر آفس میر پور ڈویژن کے مطابق کوٹلی کے زخمیوں میں 6 خواتین، 9 مرد شامل ہیں جبکہ بھمبر میں 2 مرد اور 1 خاتون زخمی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میرپور ڈویژن گولہ باری سے
پڑھیں:
دہلی کی تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کا مقصد بھارتی حکومت کی منافقت کو اجاگر کرنا ہے
عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کا مقصد بھارتی حکومت کی منافقت کو اجاگر کرنا ہے، جس نے کشمیری عوام کو درپیش سخت مشکلات، ان کی قربانیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حلقہ انتخاب بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے نظربند رکن انجینئر عبدالرشید نے کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی سے مسلسل انکار کے خلاف دہلی کی تہاڑ جیل میں 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ انجینئر رشید نے اتوار کی صبح 11بجے علامتی بھوک ہڑتال شروع کی جیسا کہ انہوں نے جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک خط میں لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج 22 ستمبر کی صبح تک جاری رہے گا۔ انعام النبی نے کہا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد بھارتی حکومت کی منافقت کو اجاگر کرنا ہے، جس نے کشمیری عوام کو درپیش سخت مشکلات، ان کی قربانیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید نے بھوک ہڑتال لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور انہیں یاد دلانے کے لئے کی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1989ء سے اب تک ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔