لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت 4افراد شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوائی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹراور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیاگیا،ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کو شکست دیں۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف موثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی موثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لائن آف کنٹرول میں بھارتی بھارتی فوج پاک فوج نے پر بھارتی سیکٹر میں نے بھارتی چیک پوسٹ فوج کی
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔