پاکستان نے بھارت کے مزید 6 ڈرونز تباہ کر دیئے : سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مسلح افواج نے وہاڑی ، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ بھارت کے مزید 6 ڈرونز کو تباہ کر دیاہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے اب تک مجموعی طور پر 35 ڈرونز مار گرائے ہیں حالیہ کارروائی میں چھ ڈرونز کو مختلف تین شہروں میں تباہ کیا گیاہے ۔اوکاڑہ میں 4 ، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک ایک ڈرون کو تباہ کیا گیاہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔