9 مئی کی شب بھارتی گولہ باری سے میرپور ڈویژن میں 4 شہری شہید ہوئے  ۔
اس بات کا انکشاف آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس کی جانب سے کیا گیا  ۔

کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس نے بتایا  کہ شہداء میں 40 دن کا شیر خوار بچہ، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔
کمشنر آفس میر پور ڈویژن کے مطابق کوٹلی کے زخمیوں میں 6 خواتین، 9 مرد شامل ہیں جبکہ بھمبر میں 2 مرد اور 1 خاتون زخمی ہوئی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میرپور ڈویژن

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں جاگری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا۔

 جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پر ایک خطرنا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔

بھارتی فوج کی بس بس توازن کھونے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 15 کو داخل کرلیا گیا۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 7 اہلکار انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ تھا یا سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری آپریشن میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے؛ کئی زیر علاج
  • کولگام میں خونریز تصادم: دو بھارتی فوجی اور ایک جنگجو ہلاک
  • آڈیٹر جنرل کاپیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان
  • ’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘
  • غزہ میں یہودیوں کی درندگی کا نگا ناچ 33 مسلم شہید
  • بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مشعال ملک
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط