لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔

سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔

ماہرین نے بتایا کہ سمٹ مینار 1974ء کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس اجلاس کی میزبانی اُس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کی، جس میں 38 مسلم ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

یہ اجلاس مسلم دنیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا جہاں فلسطین کے حقِ خود ارادیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، یاسر عرفات کو فلسطینی عوام کا نمائندہ مانا گیا اور اسلامی ممالک نے مشترکہ خارجہ پالیسی کی سمت متعین کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی یادگار کو لاہور میں سمٹ مینار کی صورت میں محفوظ کیا گیا۔

تاہم 1974ء سے اب تک اس یادگار کی باضابطہ مرمت یا بحالی نہیں کی گئی تھی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سینئر وزیر مریم۔اورنگزیب کی خواہش پر اب اس کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے ڈھانچے، سیوریج سسٹم اور ساختی مضبوطی کا تفصیلی مطالعہ مکمل کیا ہے، جس کی روشنی میں حتمی ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ فنِ تعمیر کے اعتبار سے سمٹ مینار ایک شاندار یادگار ہے۔ یہ چھ کونوں پر مشتمل ایک بلند ستون نما ڈیزائن رکھتا ہے جو مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مینار کے گرد وسیع پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جہاں کانفرنس میں شریک ممالک کے پرچم نصب کیے گئے تھے۔

اس کے اوپری حصے میں ابھرتی ہوئی جیومیٹریکل اشکال اسلامی فنِ تعمیر کی روایات کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ سنگِ مرمر اور کنکریٹ کے امتزاج نے اسے ایک پر وقار اور پائیدار یادگار کا روپ دیا۔ ماہرین کے مطابق اس یادگار کی علامتی ساخت دراصل مسلم دنیا کے مختلف ممالک کے اتحاد کو ایک مرکز کے گرد اکٹھا ہونے کے تصور کے طور پر ڈیزائن کی گئی تھی۔

سیکرٹری سیاحت وآثار قدیمہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرنگرانی سمٹ مینار کو اس کی اصل حالت میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں اس کے ذریعے پاکستان کے تاریخی کردار اور مسلم دنیا کے اتحاد کی اس علامت کو سمجھ سکیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا