Express News:
2025-11-11@06:16:02 GMT

میٹا کس ملک میں ایڈ فری سبسکرپشن متعارف کرانے جا رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی ایڈ فری سبسکرپشن متعارف کرانے فیصلہ کر لیا۔

میٹا کے مطابق 18 برس سے اوپر برطانوی صارفین کو آئندہ ہفتوں میں ایسے نوٹیفکیشن موصول ہوں گے جو ان کو ویب براؤزر کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام پر 2.99 پاؤنڈ ماہانہ یا آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر 3.

99 پاؤنڈ کے عوض سبسکرائب کر کے ایڈ دیکھنا بند کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق جب صارفین سبسکراب کرتے ہیں تو سوشل میڈیا سروس نجی ہوجاتی ہیں جس کے تحت ان کا ڈیٹا انہیں اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس آپشن کا ایپل اور گوگل کی خریداری کی پالیسز کے تحت لی جانے والی فیس کے سبب آئی او اس اور اینڈرائیڈ پر سبسکراب کیا جانا زیادہ مہنگا تھا۔

تاہم، صارفین اس سبسکرپشن کے متعارف کرائے جانے کے بعد بھی اشتہارات دیکھنے اور فیس بک اور انسٹاگرام تک مفت میں رسائی کا اختیار رکھیں گے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سابق امریکی سفیر اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سربراہ مقرر

فریڈمین جو ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تھے، اس وقت کمپنی کے بورڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تعینات سابق امریکی سفیر کو اُس اسرائیلی کمپنی کا صدر مقرر کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں موبائل فونز کی جاسوسی کے الزام میں بدنام ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اطلاع دی ہے کہ بدنامِ زمانہ اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ، جو دنیا بھر میں اپنے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس (Pegasus) کے باعث مشہور ہے، انہوں نے ڈیوڈ فریڈمین، سابق امریکی سفیر برائے تل ابیب، کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ مقرر کیا ہے۔   اس عبرانی اخبار کے مطابق، فریڈمین جو ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تھے، اس وقت کمپنی کے بورڈ میں شامل ہوئے ہیں جب این ایس او گروپ امریکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس قدم سے اس کا نام امریکی وزارتِ تجارت کی بلیک لسٹ سے خارج ہو جائے گا اور اسے دوبارہ امریکہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ ایم ایس او گروپ اُس وقت عالمی سطح پر بدنام ہوا جب انکشاف ہوا کہ اس کے تیار کردہ پیگاسس اسپائی ویئر کو دنیا کی متعدد معروف شخصیات کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں
  • گوگل میپس نے صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
  • سابق امریکی سفیر اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سربراہ مقرر
  • آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش
  • میٹا سے متعلق بڑا انکشاف: جعلی اشتہارات سے سالانہ 16 ارب ڈالر کی حیران کن کمائی
  • سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی
  • سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
  • اطالوی فیشن برانڈ کی لاکھوں روپے کی سیفٹی پن متعارف
  • امریکی پابندیاں، بلغاریہ نے واحد آئل ریفائنری بچانے کے لیے کوششوں شروع کر دیں
  • میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام