دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
امریکی نشریاتی ادارے پر بھارت میں تباہی کے مناظر دکھائے گئے، سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارتی کارروائی کا بھر پور جواب دیا ہے۔
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، افواجِ پاکستان مکمل تیار ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ہے، جس اعتراف عالمی میڈیا نے بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔
سی این این نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارت میں چھائے سناٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب
سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارتی دفاعی سسٹم S-400 تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ہائپرسونک میزائل سے لیس ہو کر بھارتی حدود میں کارروائی کی، اور انتہائی مہارت سے S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ نہ صرف تکنیکی طور پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد دفاعی دعوؤں اور عسکری غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ ان تاریخی مناظر کی خصوصی تصاویر سامنے آگئی JF-17 تھنڈر کی روانگی، ہدف کی نشاندہی اور کامیاب کارروائی کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومتی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خودانحصاری، افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے کامیاب امتزاج کی علامت ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی S-400 سسٹم کی تباہی دنیا بھر میں ایک اہم پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم، وزرائے دفاع و خارجہ اور سیاسی قیادت کی جانب سے افواجِ پاکستان کو اس ”تاریخ ساز کارنامے“ پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی قوم ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔