سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے تمام سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا اس وار سے دوگنا جواب دیا جا رہا ہے۔
دشمن نے آج پہلی مرتبہ براہ راست پاکستان کی ملٹری تنصیبات پر حملے کئے، پہلے ڈرون بھیجے اس کے بعد رات دو بجے کے لگ بھگ پاکستان ائیر فورس کی تین ائیر بیسز پر میزائلوں سے حملے کئے۔۔ اب پاکستان نے دشمن کی فوج کے حملوں کا باقاعدہ جواب دینے کا آغاز کر دیا ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
6 اور 7 مئی کی درمیانی رات جب بھارت نے نلا اشتعال پاکستان کے چھ علاقوں مین سویلین مساجد پر میزائلوں سے حملے کئے تو پاکستان ائیر فورس نے میزائل حملوں کے لئے آنے والے لڑاکا جہازوں کا پیچھا کیا اور پانچ لڑاکا جہاز مار گرائے تھے۔
کل جمعہ کے روز بھارت نے بلا اشتعال پاکستان کے بہت سے علاقوں پر ڈرون سے حملے کئے، پاکستان نے دن بھر کے دوران 80 کے لگ بھگ ڈرون مار گرائے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اس کے بعد اندیا نے پاکستان کے تین ائری بیسز پر حملے کئے تو پاکستان نے جواب میں اندین فوج کی تنصیبات پر براہ راست حملے شروع کئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہ جوابی حملے اس وقت جاری ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حملے کئے
پڑھیں:
دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات نے فیکٹ چیکر کے نام سے اکاؤنٹ بنایا، ہم نے رولز میں ترمیم کر کے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ بنایا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس ڈپارٹمنٹ میں جدید سافٹ ویئر کے ذریعے فیک مواد کی نشاندہی کی جاتی ہے، اس عمل کو مزید بڑھانے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔